اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کے اشتہارات شائع کرنے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے سات صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیاہے ، فیصلے میں کہا گیاہے کہ عدالت نے بڑی احتیاط سے اخبارات میں چھپے اشتہارکا جائزہ لیا ،اشتہار وزیراعظم کی تشہیر نہیں بلکہ پاک ترک خصوصی تعلقات سے متعلق ہے،اخباری اشتہار میں ترک صدرکی تصویر بھی لگائی گئی ہے ،اشتہار میں ایسا کوئی مواد نہیں جسے وزیراعظم کی ذاتی تشہیرقرار دیا جا سکے ،عدالت بھی بصورت دیگر پاکستان ترکی تعلقات کے اشتہار کومتنازع نہیں بنائے گی ۔