اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی و وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مہمند اورتربیلا ڈیم کا دورہ کیا، 4 سال سے رکے منصوبوں پردوبارہ کام شروع کیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کاکام تیزکیاجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 2023 میں مہمند ڈیم کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔ کوشش ہے کسانوں کو ٹیکسز پر چھوٹ دی جائے ، ٹریکٹرپرسیلز ٹیکس ختم کر رہےہیں ۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ ٹن گندم درآمدکرنےجارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جومنصوبے 4 سال سےرکےتھےانہیں دوبارہ شروع کیا، خیبرپختونخواکو 2 فیصدپانی کم مل رہاہے۔