سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران ضلع پلوامہ میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کوشہید کیا۔قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے جبکہ آخری اطلاعات آنے تک دربگام پلوامہ میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
دریں اثنا بھارتی پولیس نے سری نگراوراسلام آباد کے علاقوں میں گھروں پرچھاپوں کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔