لاہور:حکومت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آج بجٹ پیش کرنے کے حوالےسے گفتگو ہوئی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بجٹ روکنے کے امکان پر قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کو آج بھی اسمبلی پیش نہیں کیا جائے گا۔
لیگی وزرا نے کہا کہ یہ چیف سیکریٹری اور آئی جی کو بلا کرانہیں بے عزت کرنا چاہتے ہیں، ماڈل ٹاؤن کیس میں یہی کچھ ہوا تھا اب پولیس کا مورال ڈاؤن نہیں ہونے دینگے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرویزالہی کو ہٹایا جائے اور17 جولائی کو ضمنی الیکشن جیت کر مطلوبہ ایم پی ایز پورے کرکے اسپیکرکوگھربھیج کرنیا اسپیکرلایا جائے۔
ادھر اپوزیشن بھی آئی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب کو ایوان میں پیش کرنے اورمعافی مانگنے کے مطالبے پر ڈٹی ہوئی ہے۔