درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا (فائل فوٹو)
درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا (فائل فوٹو)

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور سیکریٹری اسمبلی کے پر کاٹ دیے گئے

لاہور:گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے آرڈیننس جاری کرتے ہوئے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی اسمبلی کی آزادانہ حیثیت کو ختم کر دیا ہے اور محکمہ قانون پنجاب کو خصوصی اختیارات سونپ دیے گئے ہیں ۔

پنجاب حکومت نے اسپیکر اور سیکریٹری اسمبلی کے اختیارات محدود کردیے۔ پنجاب کابینہ کی سفارش پر گورنر پنجاب نے 3 آرڈیننس جاری کر دیے جن کے تحت سرکاری افسران کو سزا دینے کا اسپیکر کا اختیار بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے جاری آرڈیننس کے تحت سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو محکمہ قانون کے تابع کیا گیا ہے، اسمبلی سیکریٹریٹ کے تمام فیصلے اب محکمہ قانون کرے گا،سیکریٹری قانون احمد رضاآئندہ تمام معاملات دیکھیں گے ، گورنر پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے آرڈیننس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کو محکمہ قانون کے ماتحت کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا۔ حکومت پنجاب نے پنجاب اسمبلی کو محکمہ قانون کا اسپیشل انسٹی ٹیوٹ بنادیا۔پنجاب کابینہ کی سفارش پر گورنر پنجاب نے سیکریٹری اسمبلی کے لامحدود اختیارات ختم کرکے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار سیکریٹری قانون کو دینے کا آرڈیننس جاری کر دیا۔

عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اب اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن سیکرٹری قانون جاری کریں گے اور اجلاس کو نوٹیفائی اور ڈی نوٹیفائی کرنا سیکریٹری اسمبلی کا اختیار ہوگا، پرویز الہی کو دعوت دیتا ہوں وہ ایوان اقبال آ کر ہمارے اجلاس کی صدارت کریں۔

سیکریٹری قانون احمد رضا سرور نے سیکریٹری اسمبلی کی حیثیت سے اختیارات سنبھال لیے اور اسمبلی سیکرٹریٹ کو ایوان اقبال میں پہنچنے کی ہدایت کر دی۔