ڈالر208 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی:انٹربینک ڈالرکا ایک روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 208 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو ایک بار پھرڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوا، ڈالرکے انٹربینک نرخ ایک روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 207.95 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرآگئے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اوراس کی قیمت 209 روپے سے بھی زائد ہوگئی ہے۔