زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔

اسلام آباد،ایبٹ آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ

اسلام آباد،ایبٹ آباد، پشاور اورشمالی علاقوں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر بالا ، سوات ، دیامر ، چلاس، بنوں ، نوشہرہ  ، مالا کنڈ،صوابی ، چارسدہ،سرگودھا، میانوالی، ملتان ، فیصل آباد , پنڈ دادنخان  میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 218 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے،کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے ۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلہ 2 بج کر22 منٹ پرآیا۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اورتاجکستان کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔