ہر مارکیٹنگ میسج کے آخر میں آپٹ آﺅٹ کیلیے لنک موجود ہوگا۔فائل فوٹو
ہر مارکیٹنگ میسج کے آخر میں آپٹ آﺅٹ کیلیے لنک موجود ہوگا۔فائل فوٹو

غیر ضروری ایس ایم ایس بلاک کرنے کا سسٹم متعارف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر غیر ضروری اور شہریو ں کی مرضی کے خلاف ایس ایم ایس بلاک سسٹم متعارف کر وا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے مارکیٹنگ ایس ایم ایس بلاک کرنے کے لیے نظام متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت یکم جولائی سے موبائل کمپنیاں ، ٹیلی مارکیٹرز آپٹ ان اور آپٹ آو¿ٹ نظام پرعمل شروع کریں گی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ہر مارکیٹنگ میسج کے آخر میں آپٹ آﺅٹ کیلیے لنک موجود ہوگا۔ اس  لنک پر کلک کرنیوالوں کو ایس ایم ایس مارکیٹنگ بلاک لسٹ میں ڈالا جائیگا۔ صرف آپٹ ان لسٹ میں رہنے والے صارفین کو مارکیٹنگ ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے، ٹیلی مارکیٹر کی حروف اور نمبروں پر مشتمل لسٹ تیار کی جائیگی، تمام موبائل فون آپریٹر 21 جون تک لسٹ پی ٹی اے کو جمع کرانے کے پابند ہونگے۔