وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم آن سائٹ دورے اورپاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کےعمل کے کامیاب اورجلد اختتام کے منتظر ہیں۔
ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی کامیاب تکمیل پربیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ فیٹف کے پاکستان کی طرف سے 2018 اور2021 کے ایکشن پلان کی تکمیل کے متفقہ اعتراف کا خیر مقدم کرتا ہوں، پاکستان کی فیٹف ٹیم کی محنت کی وجہ سے دونوں ایکشن پلانزکی تمام تکنیکی ضروریات کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ مشترکہ قومی کوششوں اورتمام اسٹیک ہولڈرزکے مفادات کی مکمل ہم آہنگی کا نتیجہ تھا، ایف اے ٹی ایف کی پلینری کی جانب سے پاکستان کے دورے کی اجازت دینے کا اعلان ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کو مضبوط بنانے اورمالیاتی شعبے میں اصلاحات کے اس مثبت انداز کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔