کراچی:ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹر بینک میں ڈالرکی اونچی اُڑان اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، منگل کو کاروبارکے آغازپربڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کی وجہ سے امریکی ڈالر 3.24روپے اضافے سے 213.20روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ 50 پیسے اضافے سے 215 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی، یاد رہے کہ ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1روپے 22پیسے کے اضافے سے 209روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی