حیدرآباد،ٹھٹھ، بدین اوردیگ شہروں میں بھی بارش ہوسکتی ہے (فائل فوٹو)
حیدرآباد،ٹھٹھ، بدین اوردیگ شہروں میں بھی بارش ہوسکتی ہے (فائل فوٹو)

2سے5جولائی کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

کراچی:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں یکم جولائی تک موسم جزوی ابر آلود ، صبح و رات میں بوندا باندی ہو گی جبکہ درجہ حرارت 33 سے 35 سینٹی گریڈ رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ 2سے5جولائی کے دوران کراچی میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، بحیرہ عرب، خلیج بنگال سے نم ہوائیں 2جولائی کو مشرقی سندھ میں داخل ہوں گی ،عمرکوٹ، ٹھٹھہ ، بدین اوردادو میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ، 3 سے 5 جولائی کے درمیان سمندر میں طغیانی رہے گی ۔

محکمہ موسمیات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نواب شاہ ، سکھر،لاڑکانہ ، شکار پورمیں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ تھر پارکر،عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین، میر پورخاص اورحیدرآباد میں آندھی کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ، کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے ۔