کراچی میں پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔پیپلز بس سروس کا دوسرا روٹ نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال کورنگی تک ہوگا۔
کراچی میں پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے کیا، نیو کراچی سے کورنگی تک 30 بسیں چلیں گی، آج 10 بسوں سے آغاز کر دیا گیا۔روٹ نیو کراچی، ناگن چورنگی، گلشن چورنگی، راشد منہاس روڈ پر مشتمل ہو گا۔ شاہ فیصل کالونی، کورنگی سے ہوتی ہوئی کورنگی انڈس ہسپتال تک جائے گی۔
مذکورہ روٹ 32.9 کلو میٹرپرمحیط ہے،کراچی میں مرحلہ وار7 روٹس پر240 بسیں چلیں گی۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی ملیر سے ٹاور تک بس سروس کا افتتاح کیا تھا۔