ایک اسکول کے بچے کی چھوٹے پتھروں سے جادوئی کرتب دکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ یہ ویڈیو اس قدر مقبول ہو چکی ہے کہ 9 جون کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیے جانے کے بعد اسے 128 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔
ویڈیو میں ایک بچے کو دکھا جاسکتا ہے جو اپنے ساتھیوں میں میں گھرا ہوا ہے۔ لڑکا اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوے دو چھوٹے پتھروں کو ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں منتقل کرتا ہے اور وہ ایسا ایک بار نہیں بلکہ فرمائش پر دو بار ایسا کرتا ہے۔
جہاں آس پاس کھڑے دیگر طلباء اس لڑکے کے ٹیلنٹ سے متاثر ہوتے ہیں وہیں بہت سے انسٹاگرام صارفین بچے کے ٹیلنٹ پر حیران ہیں جبکہ اس ویڈیو کو 128 ملین ویوز بھی مل چکے ہیں۔
ایک انٹرنیٹ صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رفتار کا جادو ہے جبکہ دوسرے صارف نے چھوٹے جادوگر‘ کو سیلوٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس چال کو سمجھ گیا۔
اس ویڈیو کو کرکٹر شیکھر دھون سمیت ساٹھ لاکھ سے زائد لوگ پسند کر چکے ہیں۔