کراچی: سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے میٹرک کےسالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب 95.57 فیصد رہا۔ ناظم امتحانات گل محمد کھنڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ دسویں جماعت میں 1224 طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی، 1172 طلبا نے کامیابی حاصل کی جبکہ کامیابی کا تناسب 95.57 فیصد رہا ۔ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چئیرمین ڈاکٹر مسرور احمد شیخ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق امتحانات کا انعقاد ماہ مئی کیا گیا تھا اور کوشش کی گئی کی نتائج کااعلان بھی بروقت کیاجائے اور ہم اس میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔