بارش سے قبل اندھی بھی آسکتی ہے۔فائل فوٹو
بارش سے قبل اندھی بھی آسکتی ہے۔فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں سرجانی ٹائون، فیڈرل بی ایریا ، شاہراہ فیصل ،گلشن اقبال ،برنس روڈ، صدر، میٹھادر،نرسری سمیت کئی علاقوں میں ہلکی اور تیزبارش ہوئی۔

محکمۂ موسمیات نے اپنی پیشگوئی میں آج دوپہر سے شہرِ قائد میں کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش کا امکان طاہر کیا تھا۔

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئی بارش کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش سُرجانی ٹاؤن میں 39 اعشاریہ 3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مسرور بیس پر 29، گلشنِ معمار میں 27 اعشاریہ 6، نارتھ کراچی میں 25 اعشاریہ 9 ملی میٹر بارش ہوئی۔

جناح ٹرمینل پر 11، سعدی ٹاؤن میں 14 اعشاریہ 3 اور یونیورسٹی روڈ پر 13 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں 12 اعشاریہ 5، کیماڑی میں10 اعشاریہ 7، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 9 اعشاریہ 2، فیصل بیس پر 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔