کراچی: شہر میں آج اورکل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔شہرمیں مشرقی اورجنوب مشرقی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔عید کے پہلے روز شام سے رات تک کراچی میں کہیں کہیں گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سے مون سون کا سلسلہ مسلسل سندھ میں داخل ہورہا ہے۔سندھ کے تقریبا تمام اضلاع میں کل تک بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ حیدرآباد،ٹھٹھ،بدین،عمرکوٹ ،ٹنڈومحمدخان ، تھرپارکر،میرپورخاص،دادو،جیکب آباد،لاڑکانہ،نواب شاہ،نوشہروفیروز،سانگھڑ،سکھر،خیرپور،گھوٹکی اور کشمورمیں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔