نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی 4روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔فائل فوٹو
 نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی 4روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔فائل فوٹو

شہر میں شدید بارش، کے الیکٹرک 250فیڈرز ٹرپ کرگئے

کراچی: شہر میں شدید بارشوں نے کے الیکٹرک کا پول کھول دیا 250 فیدرز ٹرپ کر گئے۔  شہر میں شدید بارش کے باعث جہاں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں وہیں شہریوں کو بدترین لوڈ شیڈنگ کی عفریت کا بھی سامنا ہے۔ شہرمیں آج ہونے والی شدید بارش اور غیر متوقع بارش سے بازاروں کی روشنیاں ماند پڑگئیں اور حسب معمول کے کے الیکٹرک کے 250 فیڈرز ٹڑپ کرگئے۔

کے الیکٹرک کے فیڈر ٹرپ ہوتے ہیں کیماڑی، سلطان آؓباد، جیکسن، لیاری، صدر، گاڑدن ، جوبلی ، پرانا گولیمار، پاک کالونی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کورنگی سمیت بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔