گھر میں گھس کر بچوں کے سامنے میاں بیوی قتل

بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر بچوں کے سامنے میاں بیوی کو قتل کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 8 فٹبال گراؤنڈ کے قریب گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے تاہم بچے محفوظ  ہیں۔ مقتولین کی شناخت امجد اور صائمہ کے نام سے ہوئی ہے

نجی ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والے میاں بیوی کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور دونوں نے پسند کی شادی کی تھی، واقعے کے وقت گھر میں 3بچے بھی موجود تھے، جو فائرنگ سے محفوظ رہے، تاہم بچے بہت ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں ،پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔