کراچی: لیاری میں مخدوش خالی عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کھڈا مارکیٹ کے قریب عمارت زوردار دھماکے سے گرگئی۔ امدادی ٹیموں کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد شاہد ولد محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی، جس کی عمر تقریباً 48 سال تھی۔
عمارت کافی عرصے سے مخدوش ہونے کے باعث خالی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق عمارت کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اہلکار، پولیس ، رینجرز اور علاقہ مکین فوری طور پر پہنچے اورامدادی سرگرمیاں شروع کیں۔ اس دوران ملبے تلے دبی ایک شخص کی لاش نکال لی گئی۔ شناختی کارڈ پر متوفی کا موجودہ پتا شو مارکیٹ گارڈن جبکہ مستقل پتا نیا آباد لیاری کا درج ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت 4 سے 5 منزلہ اورکافی عرصے سے مخدوش ہونے کے باعث قابل رہائش نہ تھی۔ عمارت میں بالائی منزلوں پر فلیٹ اور نیچے دکانیں قائم تھیں۔