کراچی کے علاقے ہل پارک کے قریب ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی ہے ، ریسکیو ٹیمیں آگ بھجانے میں مصروف رہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آگ ہل پارک کے قریب واقع عمارت کے گراؤنڈ فلورپرموجود ریسٹورنٹ میں لگی ہے ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اورکئی گھنٹے بعد آگ پرقابوپا لیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہےکہ آگ بجھانے کے لیے 3فائر ٹینڈرزنے حصہ لیا جبکہ آتشزدگی سے عمارت میں دھواں بھر گیا، رہائشیوں کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔