انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 19 پیسے مہنگا

کراچی: عید کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

کاروباری دن کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر 2 روپے 19 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 210 روپے 10 پیسےکا ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک امریکی ڈالر 211 روپے 50 پیسےکا ہوگیا ہے۔