کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے افغان شہری کو گرفتارکرلیا۔ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئر پورٹ کی جانب سے غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ اسی تناظر میں جعلی پاکستانی پاسپورٹ کے حامل صادق نامی افغان شہری کو گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے مسافرسے بازپرس کی توپتہ چلا کہ پاسپورٹ جعلی ہے۔ افغانی شہری کے قبضے سے جعلی پروٹیکٹر،جعلی ویزہ اورورک ویزہ قبضے میں لے لیا گیا۔
گرفتارمسافر نے افغان شہری ہونےکو تسلیم کرلیا اوراعتراف کیا کہ اعظم نامی ایجنٹ کو 8لاکھ روپے دیے جس نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اورپاسپورٹ کا بندوبست کیا۔