کراچی: شاہ فیصل کالونی میں گھرکی دیوارگرنے سے 2 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کےمطابق ہلاک شدگان آپس میں کزن اور ایک ہی گھر کےرہائشی تھے۔ جاں بحق بچوں کی شناخت 6 سالہ ارحم اور 8سالہ عاطیر کے نام سے کی گئی ۔
چھیپا کےمطابق حادثے کے بعد علاقہ میں کہرام بچ گیا، علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے حادثے میں مرنے والے بچوں کے اہل خانہ سے گہر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔