کراچی میں کریم آباد کے نزدیک موسیٰ کالونی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہو گئی ،عمارت کو گزشتہ رات ہی مخدوش ہونے کے باعث خالی کرالیا گیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ رات خالی کرائی جانے والی عمارت آج صبح گرگئی ، خالی ہونے کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ اور حکام موقع پر پہنچ گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت 40 گز اراضی پر تعمیر کی گئی جو کہ غیر قانونی بھی تھی ، عمارت میں پانچ فلیٹ تھے ، عمارت گرنے کے باعث ملبہ سڑک پر آگیا جس کے باعث کریم آباد سے ضیاء الدین ہسپتال جانے والا روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔