کراچی: سندھ حکومت نے پیپلزبس سروس کے مزید 6 روٹس پر بسیں چلانے کا اعلان کردیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے پیپلز بس سروس کی نئے روٹ کا افتتاح کردیا ہے، جب کہ کل سے مزید 5 نئے روٹس کا بھی افتتاح کردیا جائے گا، سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ نے آج روٹ نمبر 9 کا افتتاح کردیا۔ اس روٹ پر گلشن حدید سے ملیر کینٹ تک بسیں چلیں گی۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ نے اعلان کیا کہ کل سے پیپلز بس سروس کے مزید 5 روٹس پر بسین چلیں گی۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق کراچی میں 10 روٹس پر پیپلز بس سروس کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ کل مزید روٹس 5 روٹس کا افتتاح کیا جائے گا۔