اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے این اے 245 ضمنی الیکشن بھی ملتوی کردیا۔ڈاکٹرعامرلیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب 27جولائی کو شیڈول تھا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق محرم الحرام اور موسم کی صورتحال کے باعث این اے 245 کراچی کا الیکشن بھی ملتوی کیا گیا۔ ای سی پی کے مطابق این اے 245 کراچی کا الیکشن اب 21 اگست 2022 کو ہوگا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر، چیف سیکریٹری سندھ اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر کیا گیا۔