چوہدری شجاعت نے پرویز الہی کو ووٹ دینے سے معذرت کرلی

لاہور:چوہدری شجاعت نے پرویز الہی کو ووٹ دینے سے معذرت کرلی،

مسلم لیگ  ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کی حمایت کرنے سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق چوہدری شجاعت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حمایت یافتہ امیدوار کو پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔ سینئر صحافی حامد میر کے مطابق ق لیگ کے رہنما مونس  الہٰی نے انہیں بتایا کہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے امیدوار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں بننے دیں گے۔

 دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے”میں بھی ہار گیا،عمران بھی ہارگیا، زرداری جیت گئے۔”

نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے بتایا کہ ان کی مونس الہٰی سے بات ہوئی ہے ۔ مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ماموں چوہدری شجاعت حسین کے پاس ویڈیو ریکارڈ کروانے کیلیے گئے تھے لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ مونس الہٰی نے بتایا کہ چوہدری شجاعت نے خط میں لکھا تھا کہ کسی کو ووٹ نہیں دینا، چوہدری شجاعت کی کوئی  ویڈیو ریکارڈ نہیں کی گئی۔