کراچی : ماڑی پورکے علاقے مچھر کالونی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دو راہ گیر شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مچھر کالونی میں فرار ہوتے ہوئے ڈاکوئوں کی فائرنگ کی زد میں آنیوالا بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دو زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام کے مطابق بچے کی شناخت 8 سالہ نبی عالم کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے جانب سے فرار ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لئے تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔