کراچی میں واقع تاریخی ورثے فرئیرہال میں باڑ لگانے اورگیٹ نصب کرنے پرشہریوں نے سخت ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ گزشتہ دنوں فرئیرہال پرباڑ لگانے اور گیٹ نصب کرنے کام شروع کیا گیا تھا جو ابھی تک جاری ہے۔ اس پرشہریوں کا کہنا ہے کہ مبینہ طورپران تعمیرات کا مقصد عوام کو بلا روک ٹوک اس مقام پرآنے سے روکنا ہے۔ شہریوں نے سوشل میڈیا پراس اقدام شہریوں کی شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے اورانہوں نے سوشل میڈیا پراس اقدام کے خلاف آوازاٹھائی ہے اوراپنی نا پسندید گی کا کھل کراظہارکیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراس فیصلے پرمشتعل ہونے والے انٹرنیٹ صارفین کے رد عمل سے بھرا پڑا ہے۔
ٹوئٹرصارفین نے ان تعمیرات پرتنقید کرتے ہوئے اس اقدام کوعوامی مقام کی ںجکاری کے مترادف قراردیا ہے۔ صارفین نے اس اقدام پرکہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف معاشرے میں ‘طبقاتی تقسیم’ کو مزید گہرا کرے گا بلکہ ان تعمیرات سے فرئیرہال کی خوبصورتی میں بھی کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان تعمیرات پرنہ صرف انٹرنیٹ صارفین ناراض اورمشتعل ہیں بلکہ یہ تعمیرات کافی بدصورت نظر آرہی ہیں جو شہرکی تاریخی عمارت کی خوبصورتی کو بھی داغدار کررہی ہیں۔