تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا،فائل فوٹو
تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا،فائل فوٹو

کورنگی, 18سالہ لڑکی کی گھر سے پھندا لگی لاش ملی

کراچی : کورنگی ڈھائی نمبر میں گھر سے لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی۔ لڑکی لاش کی شناخت 18 سالہ ماہ نور دختر رضوان راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، جس کی میت کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

مقتول لڑکی کے والد رضوان راجپوت نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹی کو اس کے شوہر فیض عرف کلو نے قتل کرکے لاش پنکھے سے لٹکائی، ماہ نور کی 3 سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ 8 ماہ کے بچے کی ماں تھی۔ لڑکی کا والد لاش رکشے میں رکھ کر اپنے گھر کورنگی نمبر 6 لے گیا۔