اسلام آباد:مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس میں فریق بننے کے لیے درخواست دائرکردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری شجاعت کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ ڈپٹی اسپیکرکو خط 22 جولائی کو لکھا گیا اور ڈپٹی اسپیکرنے خط کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو ڈالے گئے ووٹ گنتی سے نکال دیے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ (ق) لیگ کے ایم پی ایز کی جانب سے پرویزالٰہی کو ڈالے گئے ووٹ آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی تھے، میں اس کیس کا متعلقہ فریق ہوں لہٰذا مجھے کیس میں پارٹی بنایا جائے۔