کراچی: جھلس کر زخمی ہونیوالے ڈی سی جنوبی عبدالستارعیسانی انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی عبدالستار عیسانی چند روز قبل آگ لگنے کے واقعے میں جھلس گئے تھے۔ عبد الستار عیسانی کو چند روز قبل ائیر ایمبولینس میں ابوظبی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہےکہ عبد الستار عیسانی کی میت قانونی کارروائی کے بعد ابوظبی سے پاکستان لائی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی اور سندھ ریونیوبورڈ کے اعلیٰ افسر مقصود جہانگیر ڈی سی ہاؤس ساؤتھ میں پر اسرار طور پر جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔
a