کراچی:گزشتہ دنوں پُراسرار طور پر جھلس کر زخمی ہونے والے ریونیو بورڈ کے گریڈ 20 کے افسر مقصود جہانگیر اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
ڈی سی ساؤتھ کے ترجمان کے مطابق کراچی میں جھلس کر زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر جنوبی عبدالستار عیسانی کے بعد سندھ ریونیو بورڈ کے اعلیٰ افسر مقصود جہانگیر بھی اسپتال میں دورانِ علاج چل بسے۔
ترجمان ڈی سی ساؤتھ کے مطابق مقصود جہانگیر بھی دبئی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
واضح رہے کہ 14 جولائی کو کراچی کے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی اور سندھ ریونیو بورڈ کے اعلیٰ افسر مقصود جہانگیر پراسرار طور پر جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔