کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔فائل فوٹو

آئی ایم ایف سے قرض کیلیے آرمی چیف کا امریکا سے رابطہ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امریکا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو قرض کی قسط جلد دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ وینڈی شرمن سے رابطہ کیا اورانہیں کہا کہ آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر قرض کا پراسس تیز کیا جائے۔آرمی چیف نے کہا کہ امریکا آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض کی قسط جلد دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

واضح رہےکہ آئی ایم ایف نے 13 جولائی کو پاکستان کے ساتھ ’اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری‘ دی تھی۔