منصور اشرف کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ میفئر مسجد میں ادا کی گئی۔فائل فوٹو
منصور اشرف کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ میفئر مسجد میں ادا کی گئی۔فائل فوٹو

جوہانسبرگ میں پاکستانی نوجوان قتل

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بنگلا دیشی شخص نے پاکستانی نوجوان کو چاقو کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتادیا گیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا.

تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ میں ایک بنگلہ دیشی نے پاکستانی نوجوان منصور اشرف کو چاقو کے وار کر کے قتل کردیا، جوہانسبرگ میٹرو پولیس نے بنگلہ دیشی قاتل کوگرفتارکرلیا ،بنگلہ دیشی نوجوان نے اسمال اسٹریٹ جوہانسبرگ میں منصور اشرف پر چاقو کے پے درپے وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا،بعدازاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا.

منصور اشرف کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ میفئر مسجد میں ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔