16اگست سے بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز، نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ، محکمہ موسمیات
16اگست سے بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز، نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ، محکمہ موسمیات

کراچی میں آئندہ تین روز تک بارش جاری رہنے کا امکان

                        کراچی : شہر میں آئندہ تین روز بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق مشرقی سندھ میں ہوا کا کم دباو اب بھی موجود ہے جبکہ جنوب مشرقی سندھ اورملحقہ علاقوں میں دباہو کم ہوگیا،اگلے 3روز کے دوران کراچی کا مطلع ابرآلود جبکہ ہلکی بارش کا امکان برقراررہےگا،اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  30سے32ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  جمعے کو شہر کا مطلع دن کے وقت جزوی ابرآلود جبکہ شام کے وقت مکمل ابرآلودرہا،صدر،نیپاچورنگی،بہادرآباد،پی آئی بی کالونی،شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی بارش جبکہ چند علاقوں میں پھواراوربونداباندی ریکارڈ ہوئی،جمعے کوشہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.4ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 78فیصد ریکارڈ ہوا۔

میٹ آفس کے مطابق سرجانی ٹاون میں8.3ملی میٹر،ناظم آباد میں 7.2ملی میٹر،قائد آباد6ملی میٹر،نارتھ کراچی3ملی میٹر،کورنگی1.4ملی میٹر،گلشن معمار1.2ملی میٹرجبکہ گلشن حدید میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔