اسلام آباد:ڈالرکی قدرمیں گراوٹ اورعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے کے بعد اوگرا نے نرخوں میں کمی کی سمری پرکام شروع کردیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے اور پیٹرولیم مصنوعات پرعائد لیوی ٹیکس کی شرح کو کم کرکے بھی عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔
اوگرا نے پیٹرول 15روپے، ڈیزل 7روپے اور مٹی کا تیل 2روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے ریلیف بڑھایا بھی جاسکتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ آج وزیراعظم کریں گے۔