کراچی: شہر میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی میں پیرکی صبح کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کرنٹ لگنے کے واقعات منگھوپیر،قائد آباد اور شاہ لطیف ٹاؤن میں پیش آئے۔ منگھوپیر تھانے کے علاقے نورانی ہوٹل کے قریب گھرمیں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے2 مزدورجاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت 45 سالہ امام بخش ولد خیر محمداور27 سالہ سہیل ولد محمد شبیرکے نام سے کی گئی ۔
دوسری جانب قائد آباد تھانے کے علاقے یونس چورنگی کے قریب واقع ٹیکسٹائل مل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک محنت کش جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت 52 سالہ شاہد ولد ظفرکےنام سے کرلی گئی۔
شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے بھینس کالونی موڑ کے قریب باڑے میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت 17 سالہ عدنان ولد منظوراحمد کے نام سے کی گئی۔