حیدرآباد : محکمہ موسمیات نے حیدرآباد میں دو سو ملی میٹر بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے برسات کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ حیدر آباد میں آئندہ 36 گھنٹے 200 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دکاندار مٹی کی بوریاں لگانے کیساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گوداموں اور کارخانوں کیلئے خصوصی انتظامات کرکے رکھیں۔انتظامیہ نے تاجر برادری سے بھی درخواست کی کہ آئندہ دو روز دوپہر تین بجے کاروبار بند کردیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کا 80 فیصد زمین سے گزرے گا، حیدرآباد، ٹھٹھہ ، بدین نواب شاہ ، سانگھڑ، دادو اور جامشورو میں تیز بارش کا امکان ہے ۔