کراچی:ملیرندی کی لہروں کی نذر ہونے والے بدقسمت خاندان کے سات میں سے پانچ افراد کی لاشیں مل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر ندی میں بہنے والے بدقسمت خاندان کے سات میں سے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
جس میں گھرکے سربراہ ذیشان انصاری ، ایک بچی اور تین بچوں کی لاشیں شامل ہیں ، ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بچوں کی شناخت یمنی اورموسی کےنام سے ہوئی۔
ایدھی کے رضا کار ریسکیو آپریشن کے ذریعے مزید لاپتہ دوافراد کوتلاش کررہےہیں، جس میں خاتون اور ڈرائیور شامل ہے۔