سیلاب کی تباہ کاریاں: اموات 1061 ہوگئیں

اسلام آباد : ملک بھر میں بارشوں اور سيلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 61 تک پہنچ چکی ہے۔نيشنل ڈيزاسٹر مينجمنٹ اتھارٹى کے مطابق بارشوں اور سيلاب سے سب سے زيادہ اموات سندھ میں ریکارڈ کی گئیں، جہاں 349 اموات ہوئیں، بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے جا ں بحق افراد کى تعداد 242 ہوگئی، خيبرپختونخوا میں بارشوں اور سيلاب افراد کى تعداد 242 ریکارڈ، پنجاب میں بارشوں اور سيلاب سے 168 اموات گلگت بلتستان میں بارشوں اور سيلاب سے9 اموات جبکہ آزاد کشمیر میں  42 افراد جا ں بحق ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں 470 مرد 210 خواتين اور 359 بچے جان کى بازى ہار گئے، بارشوں اور سيلاب سے 24 گھنٹے کےدوران 48 افراد ے زخمى ہوئے اور 29 ہزار692 مکانات کو نقصان پہنچا، 13 ہزار323 گھرتباہ ہوئے، ملک بھر میں 157 پلوں کو حاليہ بارشوں سے نقصان پہنچا۔