بازاروں میں 150 سے 160 روپےفی کلو میں فروخت جاری ہے۔فائل فوٹو
بازاروں میں 150 سے 160 روپےفی کلو میں فروخت جاری ہے۔فائل فوٹو

افغانی ٹماٹرکراچی پہنچتے ہی قیمت گرگئی

کراچی: افغانی ٹماٹرکراچی کی سبزی منڈی میں پہنچ گئے، بازاروں میں 150 سے 160 روپےفی کلو میں فروخت جاری ہے۔

حکومت نے ملک میں ٹماٹر اور پیازکی قلت پر قابو پانے کے لئے بیرون ملک سے منگوانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب کراچی کے بازاروں میں افغانی ٹماٹروں نے انٹری دے دی ہے، اور ان ٹماٹر کی 150 سے 160روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔

 ایران اور افغانستان سے ٹماٹروں اور پیاز کی امپورٹ کے بعد کراچی کی مارکیٹوں میں ٹماٹروں کی قیمت یک دم گرگئی ہے، اور 400 روپے فی کلو ملنے والے ٹماٹر ڈیڑھ سو سے 160 روپے میں دستیاب ہیں۔تاجروں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ٹماٹر کی قیمتیں مزید کم ہو جائیں گی۔

حالیہ بارشوں کے باعث ملک میں زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے، آلو ، پیازاورٹماٹر کی فصلیں مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹماٹرکی قیمت 500 روپے جب کہ پیاز300 روپے فی کلو تک جاپہنچی۔