اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش شدید سیلاب سے متاثرہ پاکستان سے اظہار یکجہتی کےلئے  جمعہ سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 9 سے 10 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے جس کا مقصد ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی اور قدرتی آفت کا مقابلہ کرنے والے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔