کراچی والوں کیلیے بڑی خوشخبری

کراچی والوں کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی، نیپرا نے کے الیکٹرک کوکراچی کے صارفین کیلیے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی ہدایت کردی ۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی کے صارفین کو بجلی کی قیمت کم ہونے کا ریلیف ستمبرکے بلوں میں دیا جائے ، بجلی جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی سستی ہونے سے کراچی کے صارفین کو 7 ارب 40 روپے تک کا ریلیف ملے گا۔