دبئی: پاکستان اور افغانستان کے میچ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تماشائیوں کو کڑی سزا مل گئی، بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اورافغانستان کے شارجہ میں ہونے والے میچ کے بعد اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑکرنے والے ہر تماشائی کو 3، 3 ہزار درہم یعنی تقریباً پاکستانی 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
دبئی پولیس کی جانب سے بلوائیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئندہ ایسا کیا تو جیل اور ڈی پورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ دبئی کے پولیس حکام نے شارجہ aسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 97 افراد کو گرفتار کیا تھا ۔