اورنج لائن کل سے کراچی کے عوام کیلئے کھول دی جائیگی، شرجیل میمن

کراچی : وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اورنج لائن کل سے کراچی کے عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کےعوام کو کل ایک اور ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت ملے گی، سیلاب کی موجودہ صورتحال کےباعث اورنج لائن بی آرٹی کا افتتاح سادگی سےہو گا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر عمل پیرا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کےعوام کوٹرانسپورٹ کےبہترین منصوبےدینے پر کام کر رہی ہے۔