پولیو وائرس
پولیو وائرس

نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی پر ڈیزاسٹر ایمرجنسی کا اعلان

امریکی ریاست نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہونے کے بعد ریاست میں ڈیزاسٹر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں گندے پانی کے نمونوں سے پولیو وائرس ملنے کے بعد گورنر نیویارک کیتھی ہوچل نے ریاست میں ڈیزاسٹر ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

پولیو وائرس
پولیو وائرس

واضح رہے کہ نیویارک میں گندے پانی سے پولیو وائرس کے نمونے ملے تھے جبکہ امریکا میں ایک دہائی کے بعد گذشتہ ماہ نیویارک میں  پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں 2013 کے بعد پولیو وائرس کا شکار ایک ایسا نوجوان ہوا تھا جسے پولیو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔

 

واضح رہے کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن اسے ویکسین کے ذریعے روکا جاسکتا ہے، یہ زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتا ہے جو پٹھوں کی کمزوری اور فالج جبکہ انتہائی سنگین صورت میں مستقل معذوری اور موت کا سبب بنتا ہے۔