میکسیکو ٹریفک حادثہ
میکسیکو ٹریفک حادثہ

میکسیکو میں مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی- 18 افراد ہلاک

شمالی میکسیکو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس اور ایندھن ٹینکر کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز شمالی میکسیکو کے ہائی وے پر مسافر بس اور ایندھن ٹینکر کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا۔

انتظامیہ کے مطابق مسافروں سے بھری بس ہائی وے پر جا رہی تھی کہ آئل ٹینکر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور 18 افراد جھلس کر  ہلاک ہوگئے۔

انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔

 

تازہ ترین خبریں