لاہور: شوہر کے سامنے رات گئے ملزمان نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں 9ستمبر کو پیش آیا تھا جہاں رات کے تین دو ملزمان دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اوراسلحہ کے زور پر شوہر کو یرغمال بنا کر اسی کے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ترجمان آپریشنز ونگ نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ خاتون کے شوہر کے مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جسے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے بھی قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔