کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی عدالت نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان کی درخواست ضمانت منظورکرلی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی میں فہیم خان کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے سرکاری وکیل کو 20 ستمبرتک نوٹس بھی جاری کردیا۔ عدالت نے فہیم خان کو تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت بھی کردی ۔